The news is by your side.

Advertisement

‘پاکستانی اور سعودی عوام بھائی چارے کے رشتے میں پیوستہ ہیں’

کراچی: سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سعودی عرب کے سفیرنواف سعید المالکی نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ طویل المدتی دلی، روحانی وابستگی ہے، دونوں ممالک کے عوام بھائی چارے کے رشتہ میں پیوستہ ہیں، متعددشعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے۔

دریں اثنا سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نواف سعید المالکی نے اہم حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں