پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

’وفاق کی جانب سے سندھ کے لوگوں کو حصہ نہیں دیا جاتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو پیاسا رکھا جارہا ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے صوبہ مشکلات کا شکار ہے۔

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاق پر ناانصافیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں سے ملک کی 70 فیصد سے زیادہ کمائی ہوتی ہے اس کے باوجود وفاقی حکومت نے سندھ کے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو پیاسا رکھا جارہا ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے صوبہ مشکلات کا شکار ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے لوگوں کو حصہ نہیں دیا جاتا، عمران خان کو جانا ہوگا اور بھٹو ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جس جگہ اتے ہیں حکومت کی بات ہوتی ہے، عوام کہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو عوام کی کبھی فکر نہیں ہوئی ہے لیکن ہم سندھ کی عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں