تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کون سے بلڈ گروپ کے افراد جلد کرونا کا شکار ہوتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

ماہرین نے بلڈ گروپ اے کے حامل افراد کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کرونا وائرس اے گروپ جانب زیادہ کشش محسوس کرتا ہے جبکہ او گروپ کے حامل افراد کا کرونا میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی جریدے جرنل بلڈ ایڈوانسز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کرونا وائرس کس بلڈ گروپ کے حامل افراد کو زیادہ جلد متاثر کرتا سے  متعلق بتایا گیاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا کی سطح پر ایک پروٹین ہوتا ہے جسے ریسیپٹر بائنڈنگ ڈومین (آر ڈی بی) کہا جاتا ہے جو وائرس کو میزبان خلیات سے منسلک ہونے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ پروٹین بلڈ  گروپ اے  کے حامل افراد کے نظام تنفس کے خلیات کو جکڑنے کو زیادہ ترجیح دیتا ہے تاہم اے گروپ کے سرخ خلیات یا دیگر خون کے گروپس کے نظام تنفس یا سرخ خلیات کو کوئی ترجیح نہیں دیتا۔

ڈاکٹر ین سین اسٹوویل کا کہنا تھا کہ وائرل آر بی ڈی نظام تنفس کے خلیات میں صرف بلڈ گروپ اے اینٹی جن کو ترجیح دیتا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ وائرس کس طرح بیشتر مریضوں کے اندر داخل ہوکر انہیں بیمار کرتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے مکمل وضاحت یا پیشگوئی نہیں ہوتی کہ کورونا وائرس کس طرح مختلف بلڈ گروپس کے حامل افراد پر اثرانداز ہوتا ہے البتہ یہ وضاحت ضرور ہوتی ہے کہ کس طرح کا بلڈ گروپ کس حد تک کرونا پر اثر انداز ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ مختلف بلڈ گروپس اور کووڈ 19 کے خطرے میں فرق ممکنہ طور پر خون میں موجود مخصوص اینٹی باڈیز کا نتیجہ ہے، تاہم مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -