The news is by your side.

Advertisement

‘عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اعلان کیا گیا تھا مینار پاکستان میں تاریخی جلسہ ہوگا، صبح سے معلومات آرہی ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ مینار پاکستان کو بھرنے نکلے تھے، لیکن عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا، آج انہوں نے خود کو مینارپاکستان میں کارنر کرلیا ہے، آج 70فیصد مینارپاکستان خالی صرف30فیصد پر سیاسی تھیٹر ہے، لوگ نہیں آرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے عوام ان کے سیاسی بیانیےکی طرف نہیں آئیں گے۔

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی بھی حربہ کرلیں عوام نہیں آئیں گے، 80فیصد سینٹرل پنجاب انہوں نے جیتا ہے باوجود اس کے عوام نہ لاسکے تو ناکامی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موروثی سسٹم میں یر غمال ذہنوں کو ان کی غلامی سے نجات دلائیں گے۔

پی ڈی ایم کا تاریخی جلسے کا دعویٰ لیکن جلسہ گاہ خالی! ن لیگی قیادت میں تشویش

خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل گیارہ جماعتوں نے مینار پاکستان میں جلسہ منعقد کیا لیکن جلسہ گاہ اب بھی خالی ہے، لوگوں کے نہ پہنچنے پر لیگی قیادت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل گیارہ سیاسی جماعتیں بھی گریٹ اقبال پارک میں عوام کو نہ لاسکے، گریٹر اقبال پارک کا بڑا حصہ اب بھی خالی ہے اور کرسیاں لوگوں کا انتظار کررہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے نہ پہنچنے پر مسلم لیگ نواز کی قیادت نے اراکین اسمبلی سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں