بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

اسپین میں سیلاب متاثرین نے شاہی خاندان پر کیچڑ پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

خطرناک سیلاب سے بُری طرح متاثر ہونے والے اسپین کے شہر والنسیا میں متاثرین نے شاہی خاندان اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز پر کیچڑ پھینک دیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق والنسیا کے شہریوں نے اتوار کو بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے دورے کے دوران شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

شاہی خاندان اور وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقے کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کیلیے پہنچے تھے تاہم احتجاج کے دوران کسی نے ان پر کیچڑ سے حملہ کیا۔

- Advertisement -

ان کی آمد کے موقع پر ایک متاثر نے ’قاتل، قاتل‘ کے نعرے بھی بلند کیے۔

متاثرین نے اس بات پر احتجاج ریکارڈ کروایا کہ سیلاب کے خطرات کے بارے میں حکام نے تاخیر سے آگاہ کیا اور جب آفت آن پڑی تو ہنگامی اقدامات اٹھانے میں دیر کی۔

ایک نوجوان نے بادچاہ فیلیپ کو بتایا کہ حکام کو سیلاب کا معلوم تھا لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا۔ بادشاہ فیلیپ احتجاج کے باوجود متاثرین سے بات چیت پر اصرار کرتے ہوئے نطر آئے جبکہ وزیر اعظم پیچھے ہٹ گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسپین ایک پارلیمانی بادشاہت ہے جہاں بادشاہ ریاست کا سربراہ ہوتا ہے۔

دورے کے دوران ایک شہری بادشاہ فیلیپ کے کندھے پر سر رکھ کر روتا ہوا نظر آیا جبکہ ملکہ لیٹیزیا کی آنکھیں بھی نم دیکھی گئیں جو کچھ متاثرین کو گلے لگا رہی تھیں۔

ملکہ لیٹیزیا کے بالوں اور چہرے پر کیچڑ کے نشانات نمایاں تھے جبکہ ان کے ایک محافظ کے چہرے پر ممکنہ توڑ پر پتھر لگنے سے زخم واضھ دکھائی دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں