تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

’پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر متفق ہیں‘

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کراچی میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر متفق ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ لوگ جماعت اسلامی کی مقبولیت سےخوفزدہ ہیں سندھ حکومت نے الیکشن سے فرار کیلئے عذر تراشے ایم کیوایم بھی الیکشن سےبھاگ رہی ہے ایم کیوایم، پی ٹی آئی نےکراچی کی آبادی کو آدھا شمار کرایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ شہر کراچی کا رجحان دیکھ چکے ہیں ان کو بھاگنے نہیں دیں گے بار بار انتخابات کا التواء درست نہیں ہے اس سے ناامیدی پیدا ہوتی ہے کراچی میں انتخابات ضروری ہیں تاکہ ایک میئر ہو اور لوگوں نے مسائل حل ہوں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج سندھ حکومت نے پھر بھاگنے کی کوشش کی ایم کیو ایم بھی التوا چاہتی ہے اور کہا کہ مردم شماری اور حلقہ بندیوں کی بات کی، بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا اب الیکشن کمیشن کا کام ہے انتخابات کروائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سترہ ہزار پولیس اہلکاروں کی کمی بڑھا چڑھا کی پیش کی گئی پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ سب الیکشن سے فرار چاہتے ہیں یہ لوگ شہر کراچی کا رجحان دیکھ چکے ہیں ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

Comments