بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

’پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو طلبا یونین کے انتخابات کرائے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو طلبا یونین کے انتخابات کرائے گی۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا یونین کی بحالی پر سب کا اتفاق ہے طلبا یونینز سیاسی نرسیاں تھیں لیکن اسلحہ کے نام پر پابندی لگانے کی سازش کی گئی۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج کل اس پوزیشن میں ہے کہ کوئی بھی قدم اٹھاسکتی ہے پیپلز پارٹی کسی بلیک میلنگ کا حصہ نہیں بنےگی، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو طلبا یونین کے انتخابات کرائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی طلبا یونین کی بحالی کا مسئلہ حل کرا سکتی ہے بلیک میل نہیں کریں گے ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں