پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے موجودہ حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کڑی تنقید کی ہے۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی نظام مفلوج کر دیا ہے، معاشی پالیسی میں اصلاحات کی بجائے تجربے کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام کی قوت خرید صفر ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت شہباز حکومت انتقامی کارروائیوں اور کیسز ختم کرنے میں مصروف ہے جب کہ ملک کے مسائل کا واحد حل صرف فوری انتخابات میں ہے۔
رجیم چینج کے نتیجے میں آنے والی امپورٹڈ حکومت نے ملک کاسیاسی معاشی نظام مفلوج کردیا ہے معاشی پالیسی میں اصلاحات کی بجاء تجربے کیے جارہے ہیں نتیجے میں عوام کی قوت خریدصفرہوچکی ہے شہبازحکومت انتقامی کاروائیوں اورکیسز ختم کرنے میں مصروف ہے ملک کے مسائل کا حل صرف فوری انتخابات میں ہے pic.twitter.com/3JlBRdqMX9
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) August 20, 2022