بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

پرفیکٹ بیٹسمین کون؟ سلمان علی آغا اور حسن علی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میں مختلف بیٹسمین اپنی تکنیک اور مہارت کی وجہ سے مخصوص شاٹس کے ماہر مانے جاتے ہیں، اس سلسلے میں پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا اور حسن علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ کے خصوصی انٹرویو میں ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بالر حسن علی نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتائے۔

اس موقع پر میزبان نے "پرفیکٹ بیٹسمین” سے متعلق مختلف سوالات کیے اور ان کھلاڑیوں کے نام جاننے کی کوشش کی جو اپنے مشہور شاٹس کی وجہ سے دنیا بھر میں مانے جاتے ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ ’کور ڈرائیو‘ کیلئے کون سا بیٹسمین قابل تعریف ہے ؟ اس پر دونوں کرکٹرز نے جواب میں بابر اعظم کا نام لیا۔

اسٹریٹ ڈرائیو کی بات آئی تو دونوں نے کسی حیل و حجت نے بیک وقت سچن ٹنڈولکر کو بہترین قرار دیا۔ اسی طرح ریورس سوئپ شاٹ کیلئے گلین میکسویل کو ترجیح دی۔

سوئچ ہٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ڈیوڈ وارنر اور گلین فلپس کے نام پر بحث چھڑ گئی۔ آخرکار تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں نے ڈیوڈ وارنر کو فوقیت دی۔

کٹ شاٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان علی آغا نے محمد یوسف کا نام لیا جبکہ حسن علی نے کامران اکمل کی تکنیک کو سراہا۔

ریگولر سوئنگ کے سوال پر دونوں کھلاڑیوں نے برملا یونس خان کو منتخب کرتے ہوئے ان کی کرکٹ سے دلی وابستگی اور نوجوانوں کی تربیت کیلئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ 10 ہزار رنز بنانے والا کھلاڑی نئے بچوں کو سکھانے کیلیے گراس روٹ لیول پر دن رات محنت کررہا ہے۔

پروگرام میں میزبان نے فِلک شاٹ سے متعلق سوال کیا تو جواب میں سلمان علی آغا نے سچن ٹنڈولکر کا نام لیا اور حسن علی نے ویرات کوہلی کو منتخب کیا جبکہ سلوگنگ کیلئے اے بی ڈی ویلیئرز کو سب سے منفرد اور خطرناک بیٹسمین قرار دیا گیا۔

بھارتی کپتان سے ہینڈ شیک کے وقت کیا ہوا تھا؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں