ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

محمد سراج کیلیے یادگار دن، خواب پورا ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد سراج کا اپنے آبائی شہر حیدرآباد میں انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا خواب پورا ہو گیا۔

ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے ٹیم کا حصہ بننے والے محمد سراج نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں انٹرنیشنل میچ کھیلا جس میں انہیں بھرپور سپورٹ ملی۔

سراج میدان میں اترے تو مقامی شائقین نے انہیں بھرپور سپورٹ کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں خوب نعرے لگائے۔

اس یادگار دن پر سراج کی والدہ، اہل خانہ اور دوست اور ساتھی کرکٹرز اپنے اسٹار کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

والدہ نے کہا کہ وہ محمد سراج اسی طرح ترقی کرے اور ورلڈکپ کھیلے۔ دوستوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے بھی محمد سراج کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں