پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر ریاض الجنہ زمین پر جنت کا ٹکڑا ہے جس پر عبادت گویا جنت میں عبادت ہے اس مقام پر نماز ادائیگی کے لیے اب پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔

فرمان نبی آخر الزمان ﷺ کے مطابق حجرہ رسول ﷺ سے منبر رسول ﷺ کے درمیان قطع دنیا میں جنت کا باغ ہے، جس کو ریاض الجنہ کہا جاتا ہے۔ اس مقام پر جس نے عبادت کی گویا اس نے جنت میں عبادت کی۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے مسجد نبوی اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کریں۔

اسی خصوصیت کے پیش نظر اس اہم مقام پر ہر وقت زائرین کا ہجوم ہوتا ہے۔ کورونا کی عالمی وبا سے قبل ریاض الجنہ میں جگہ ملنے پر بلا اجازت نماز پڑھنے کی سہولت تھی تاہم اس عالمی وبا کے بعد ایس او پیز طے کیے گئے جس کے بعد اب ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کے پیشگی پرمٹ حاصل کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے حرمین پبلک سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ میں نماز کا پرمٹ حاصل کرنے کے بعد وقت کی پابندی کی جائے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین فورس نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ریاض الجنہ کا پرمٹ لینے کے بعد دن اور وقت کی پابندی انتہائی ضروری ہے۔

فورس کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، کیونکہ وقت کی پابندی نہ کرنے سے آپ خود بھی نقصان اٹھاتے ہیں اور دوسروں کے لیے بھی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔

حرمین پبلک سیکیورٹی فورس نے اس حوالے سے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے محتاط رہیں اور طے شدہ وقت اور مدت پر عمل کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں