The news is by your side.

Advertisement

‘کراچی میں کاسمیٹک سرجری کے بجائے مسئلے کا مستقل حل کیا جائے’

کراچی: چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کراچی کےمسئلے پر این ڈی ایم اے اور پاک فوج سے مدد کے فیصلے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے مسائل کے مستقل حل کیلیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے تاجروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات اور شہر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی کےمسئلےپراین ڈی ایم اے اور پاک فوج سےمددخوش آئندہے کراچی کےمسئلے کے حل کیلئےیہ اقدامات عارضی ہیں وزیراعظم کو چاہیے مستقل حل کیلئے اپنے اختیارات استعمال کریں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکےکراچی کےمسائل حل کرائیں، کراچی کی صورتحال صرف اہلیان کراچی کامسئلہ نہیں ہے کراچی میں کاسمیٹک اقدامات کرنا ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا، کاسمیٹک سرجری کے بجائے مسئلے پرمستقل لائحہ عمل ترتیب دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 12 ہزار ٹن یومیہ کچرا پیدا ہوتا ہے، کراچی کے نالے ریت سے بھرچکےہیں،پانی گزرنے کی جگہ باقی نہیں، شہرکی صفائی ایک مہم چلاکرختم کردی گئی توپہلےجیسی ہوجائے گی۔

سابق میئر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ حکومت کواس کی منشاپرنہیں چھوڑیں پیپلزپارٹی کوعلم ہےکراچی میں انکامینڈیٹ نہیں اوران کامیئرمنتخب نہیں ہوسکتا پیپلزپارٹی نےتعصب کا چشمہ لگاکرکراچی کو 6ڈسٹرکٹ میں تقسیم کردیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں