واشنگٹن : معروف امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں عیسائیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔
نیو یارک ٹائمز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوانتہا پسندعیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اورعیسائیوں کوعبادت کرنے سے روکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عیسائیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ وہاں کی ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے، بھارت میں اقلیت خود کو غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں۔
یہی نہیں ہندوانتہا پسندعیسائیوں کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر بھی جبری طور پر مجبور کررہے ہیں، موت کے خوف سےعیسائیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارت کے ہندو وکلاء نے عیسائی خیراتی ادارے کو بند کروانے کیلئے شکایات کیں ،مودی سرکار مسلمانوں کے قتل اور عیسائیوں کی نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقلیتوں پر مظالم کے خلاف مودی سرکار کی خاموشی پرعالمی برادری کو تحفظات ہیں، انتہا پسند نریندر مودی ہندوستان کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہاں ہیں۔