نیدرلینڈز ایئرپورٹ پر ایک شخص طیارے کے انجن میں گر کر ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے شیفول ایئرپورٹ پر پیش آیا۔
انتظامیہ کی جانب سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم جہاز میں سوار تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ایمسٹرڈیم سے ڈنمارک کے لیے اڑان بھرنے کو تیار تھا کہ اچانک مسافر انجن میں جاگرا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق فوری طور پر یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ یہ شخص جہاز کے انجن تک کیسے پہنچا اور کس طرح اندر گرا۔
ائیر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ایک مصروف ترین ائیرپورٹ ہے جس نے گزشتہ ماہ 5.5 ملین لوگوں کو سہولت فراہم کی اور اس طرح کا واقعہ بہت کم ہوتے ہیں۔