نشتر ہال پشاور میں منعقدہ پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبر پلیٹس کی شاندار نیلامی کی گئی، نیلامی میں عوام کی زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی۔
پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی میں عوام کی زبردست دلچسپی رہی، کئی چوائس نمبر پلیٹس بڑے داموں فروخت ہوئی، نیلامی میں وزیر 1 نمبر پلیٹ سب سے زیادہ 1 کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوکر سرفہرست رہی۔
آفریدی 1، نمبر پلیٹ کو بھی زیادہ بولی پر خریدا گیا، آفریدی 1، پر 1 کروڑ، 40 لاکھ اور 50 ہزار روپے بولی لگی، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے آفریدی 1 نمبر پلیٹ کو خرید لیا۔
نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں خان 1، پر بھی زیادہ بولی آئی، خان 1، نمبر پلیٹ کو 1 کروڑ اور11 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا، خان 1 نمبر پلیٹ ایم پی اے نیک محمد خان نے خرید لیا۔
پشاور 1، نمبر پلیٹ، 1 کروڑ روپے میں نیلام ہوا، ہری پور 1 نمبر پلیٹ 80 لاکھ روپے میں فروخت ہوا، یوسفزئی 1، 49 لاکھ، 20 ہزار اور درانی 1، 16 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔
اسکے علاوہ ملاکنڈ 1، ساڑھے 12 لاکھ اور صوابی 1، بھی 12 لاکھ میں نیلام ہوا، چوائس نمبر پلیٹس کی مزید نیلامی آئندہ ای بڈنگ کے تحت کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


