پیرو : بل فیسٹول میں بیل بپھر گیا، پہلے ساتھ دوڑنے والے کو نشانہ بنایا ، پھر تماشائیوں پر چڑھ دوڑا اور سینگوں کے وار سے دس افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیرو میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے سالانہ میلے میں بیل قابو سے باہرہوگیا، بیل نے پہلے ساتھ دوڑنے والوں کو زخمی کیا اور پھر تماشائیوں کی دوڑیں لگوادیں۔
بیل کے سینگوں سے دس افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
بیلوں کے سالانہ تہوار سانتا آنا میں ہرسال ہزاروں نوجوان غصیلے بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے لئے میدان میں اترتے ہیں، جس کے دوران سینکڑوں بیلوں کی ٹکر سے زخمی اور کچھ دنیا سے ہی کوچ کرجاتے ہیں۔