The news is by your side.

Advertisement

پیرو میں کسان کا کارنامہ ، دھند سے پانی بنا دیا

پیرو : کھیتی باڑی کرتے کسان تو سب نے دیکھیں ہوں گے لیکن پیرو میں ایک ایسا کسان ہے، جو دھند سے پانی بناتا ہیں۔

پیرو میں ایک شخص نے دھند سے پانی بنا کر ہزاروں لوگوں کی زندگی آسان کردی، ایبل نے جالیوں کے زریعے دھند سے پانی بنانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

 

بادلوں سے پانی چھن کر پائپ سے سیدھا ٹینکوں میں جمع ہوتا ہے، پھر پورا گاؤں استعمال کرتا ہے۔

harvest

ایبل نے دھند سے پانی بنانے کے لیے ساٹھ جالیاں لگائیں، ہر جالی سے دو سو سے چارسو لیٹر پانی ملتا ہے، یہ پانی پینے کے قابل تو نہیں ہوتا لیکن لوگ اس سے کھیتی باڑی کرتے ہیں۔

peru1

ایبل کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میں یہ پانی کھیتوں میں استعمال کرتی ہوں اور اپنی کاشت کی ہوئی سبزیاں بناتی ہوں،

پیرو کے لوگ پہلے کھیتی باڑی کے لیے دس گنا مہنگے ٹینکر منگواتے تھے لیکن ایبل کے کارنامے سے مشکل آسان ہوگئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں