تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پرویز الٰہی نے عمران خان کو اہم مشورہ دے دیا

لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی استعفیٰ نہ دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ آدھے ارکان استعفیٰ نہ دیں اور اسمبلی میں رہیں اگر سارے ارکان اسمبلی استعفیٰ دیتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر ان کی مرضی کا بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے حکومت چیئرمین نیب اور چیف الیکشن کمشنر بھی مرضی سے بنالیں گے، تمام ارکان کے استعفوں سے حکومت کو یکطرفہ فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور جب عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے تو ق لیگ ان کے ساتھ چلے گی۔

مزید پڑھیں:  ق لیگ نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی تاریخ فوری نہ دینے کا مشورہ دے دیا

یاد رہے گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

بعد ازاں شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت پنجاب پارٹی تنظیم کااجلاس ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی پاکستان اور پنجاب کی تاریخ کا سیاہ دن تھا کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور خواتین کو ہراساں کیا گیا اتنی پولیس گردی آمریت کے دور میں نہیں ہوئی۔

شاہ محمودقریشی نے ہدایت کی تھی کہ لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کریں، ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں جس میں پی ٹی آئی بھرپورحصہ لے گی۔

Comments

- Advertisement -