اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پرویز الٰہی کی گرفتاری معطل کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الٰہی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطلی کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

8 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جاری کیا جس میں تحریر ہے کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا حکم معطل کیا جاتا ہے، بادی النظر میں ان کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کا آرڈر خلاف قانون ہے، بادی النظر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

اس میں لکھا گیا کہ بظاہر پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے والے افسران و اہلکاروں نے توہین عدالت کی ہے، لاہور ہائی کورٹ میں اس عمل کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع ہو چکی ہے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر ذمے داروں کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

تحریری حکمنامے کے مطابق پرویز الٰہی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے، جن اہلکاروں نے لاہور ہائی کورٹ آرڈرز کے باوجود گرفتار کیا ان کے خلاف توہین عدالت کارروائی شروع ہو چکی۔

عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی آئندہ سماعت 12 ستمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں، ڈی سی اسلام آباد 12 ستمبر تک جواب جمع کروائیں، پرویز الٰہی یقینی بنائیں رہائی کے بعد امن و امان کی صورتحال کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، فریقین درخواست پر پیرا وائز کمنٹس جمع کروائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں