اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو کئی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں اور بلڈ پریشر سے متعلق میڈیکل رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کئی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی حالیہ رپورٹس، جیل میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور پارٹی کے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے معائنے اور ہائی بلڈ پریشر سے متعلق میڈیکل رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔


بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع


پرویز الٰہی نے کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے مسائل اور مسلسل بلڈ پریشر کی خرابی کی وجہ سے متعدد دیگر پیچیدہ بیماریاں لاحق ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں ایسے حالات پیدا کیے جائیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات اور سیاسی عمل میں برابری کا موقع ملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں