The news is by your side.

Advertisement

حمزہ شہباز بچوں والی حرکتیں کر رہا ہے اثرات بڑوں پر ہوں گے، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز بچوں والی حرکتیں کر رہا ہے اس کے اثرات بڑوں پر ہی ہوں گے اور آپ دیکھیں گے یہ اثرات دنوں میں آئیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہبازجو کررہاہے وہ بچوں والی حرکتیں ہیں، بچے کو اتنی بڑی چز پکڑا دی ہے کہ وہ کھلونا سمجھ کر کھیل رہاہے، آئی جی اور چیف سیکریٹری حمزہ شہباز کے ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں، آئین میں بھی یہ چیز نہیں کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر آکر حلف لے، عدالت میں چیزیں لے کر جارہےہں ، قانون کے مطابق حساب لیا جائیگا ، مذاکرات چوروں سے نہیں ہوتے اس لئے عدلیہ سے کردار ادا کرنے کو کہا ہے، پہلے بھی عدلیہ کے فیصلے کی بدولت لوٹے ڈی نوٹیفائی ہوئے تھے۔

 

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ان کی نوکریاں ختم ہوں گی، ایک ایک سے حساب لیا جائیگا ، پریولیج ایکٹ کے تحت ہم ان کو4ماہ کی سزائیں دینگے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ان سے تو امید نہیں کی جاسکتی یہ تو جھوٹ بولتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے حق کے لیے عدلیہ کے پاس جارہے ہیں، عمران خان نے حکومت کو 6 روز کی مہلت دی ہے، یہ نا سمجھنا کہ ڈیل ہوگئی ہے انھیں الیکشن کا اعلان کرناہوگا، عمران خان نے درست کہا ہے کہ عدلیہ اس صورتحال کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف پٹرول نہیں ڈیزنل سمیت دو بم گرائے گئے، اس سے ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 50فیصد اضافہ ہوگا، سبزیاں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں  گی، کسان ڈیزل کا استعمال کرتے ہیں، جس کی قیمتیں اب آسمانوں پر ہیں، اس مہنگائی میں غریب تو پس کر رہ جائیگا۔، نواز شریف کہتا تھا رات میں ڈاکا مارا گیا تو اب کیا دن میں ڈاکا مارا ہے۔

پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ کےحکم کےباوجود ابھی تک رہائی کا عمل مکمل نہیں  ہو سکا اور ہمارے ایم پی ایز کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں