تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’عمران خان ہی ہمارے وزیراعظم ہیں‘

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان ستمبر میں گجرات آرہے ہیں اور وہی ہمارے وزیراعظم ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت اتنا کم ہے کہ ہم ایک دن میں ضائع نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گجرات نے دل سے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیا ہے شہباز شریف نے ایمرجنسی میں ادویات بند کردی تھی ہم نے دوبارہ ایمرجنسی میں مفت ادویات فراہمی شروع کردی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گجرات میں انجینئرنگ یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال کو500 بیڈ کی گنجائش والا کردیا ہے جبکہ عزیز بھٹی شہید اسپتال کو بھی 500 بیڈتک توسیع کررہے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارے لیے ایک ایک گھنٹہ بھی قیمتی ہے ضائع نہیں کررہے پہلے بھی جنوبی پنجاب کا احساس محرومی ختم کیا اب بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کیلئے 170 ایمبولینس تقسیم کی ہیں جبکہ گجرات کو ایک مثالی شہر بنائیں گے صاف پانی کے لیے انتظام کیا جارہا ہے شہر اور دیہاتوں میں بھی پکی سڑکیں بنائیں گے۔

Comments

- Advertisement -