تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’حکمران عمران خان کو گرفتار کرکے اپنی سیاسی قبر کھودیں گے‘

لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران اگر عمران خان کو گرفتار کریں گے تو اپنی سیاسی قبر کھودیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے وکلا کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت جہانگیر اے جھوجہ سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کی، ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات سمیت پنجاب کے آئینی و سیاسی بحران پر گفتگو کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی پر پولیس تشدد پرایکشن لیں گے استحقاق کمیٹی میں آئی جی، چیف سیکرٹری کو بلا کر سزا دیں گے اس سارے سارے معاملے میں اصل سرغنہ آئی جی، چیف سیکرٹری ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی کسی بات پریقین نہیں کرتا ہوں اگر تحریک عدم اعتماد آگئی تو حمزہ شہباز فارغ ہیں پنجاب میں بحران تب ختم ہوگا جب حمزہ شہباز گھر جائے گا ہمیں عدالتی فیصلے کا انتظار ہے پی ٹی آئی کے 20 لوٹے ن لیگ کا ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ان سے ملاقات نہیں کررہے جبکہ مریم نواز بھی الیکشن کی بات کررہی ہیں یہی بات عمران خان کرتے ہیں ان کے اقدام کو سراہتا ہوں کہ خون خرابے سے بچنے کے لیے اپنے لوگوں کو روکا، پولیس نے شیلنگ فائرنگ کی گھروں میں گھس گئے تین اموات ہوئیں، یاسمین راشد کینسر کی مریض ہیں انہیں یہ گھسیٹتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیروں کی کوئی اوقات ہے اور نہ ہی اپنا کوئی وژن ہے، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعلیٰ سے حلف گورنر لیتا ہے اسپیکر قومی اسمبلی کیسے لے سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -