تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

حمزہ شہباز کو مرکز کی سپورٹ، سپریم کورٹ مداخلت کا نوٹس لے، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے درمیان ملاقات میں پنجاب میں ضمنی انتخابات میں صوبائی حکومت کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے ملاقات کی، اس موقع پر ق لیگ کے اراکین قومی اسمبلی مونس الہٰی، حسین الہٰی اور پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ، سبطین خان، محمود الرشید اور محمد علی اکبر خان بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، پنجاب کے ضمنی اور وزیراعلیٰ کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور ہونے والے ضمنی انتخابات میں پنجاب حکومت کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا کہ باپ بیٹا مل کر پنجاب پر غیر قانونی قبضہ کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے پنجاب حکومت نےسرکاری وسائل کا رخ ضمنی حلقوں کی طرف کر دیا ہے اور حمزہ شہباز کے حکم پر ترقیاتی ادارے اور پولیس بدترین مداخلت کر رہی ہے، سرکاری وسائل کا ضمنی انتخاب کے حلقوں میں استعمال ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب بدترین دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے، ہر حلقے کا سروے اور خلق خدا کی آواز پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں ہے، حمزہ شہباز کو مرکز سے سپورٹ کی جا رہی ہے اور وہ اختیارات کا نا جائز استعمال کرتے ہوئے تقرر و تبادلے اور ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر رہے ہیں، حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کے سامنے کیا عہد توڑ دیا ہے، سپریم کورٹ پنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات میں مداخلت کا نوٹس لے اور حمزہ شہباز کی جانب سے مداخلت پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بار بار پارٹی لائن کراس کر رہے ہیں، وہ ن لیگ کی ہر پارٹی میٹنگ میں بیٹھے نظر آتے ہیں، پنجاب حکومت پری پول دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے، ہم الیکشن کمیشن کو مسلسل پنجاب حکومت کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کر رہے ہیں، لیکن وہ تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کے خلاف کب کارروائی کرے گا؟

Comments

- Advertisement -