تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

عمران خان جو کہہ رہے ہیں ٹھیک ہے ہم ان کے ساتھ ہیں، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک ہے اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہبازشریف اور اس کے بیٹے نے انتہا کردی ہے، رات کے وقت ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، جسٹس ناصرہ کے گھر کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے، دونوں باپ بیٹے علامہ اقبال کے اشعار پڑھتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کوئی کسی کے گھر گھسیں گے تو لوگ یہ ہی سمجھیں گے کہ ڈاکو آیا ہے، پولیس والے کیا وہاں ڈاکو مارنے گئے تھے، جو ڈاکوؤں کے ساتھ سلوک ہوتا ہے وہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا پروگرام عمران خان نے بہت پہلے بنایا تھا اور سوچ سمجھ کر لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے، لانگ مارچ ضروری ہے کیونکہ ملک اور معیشت بیٹھ رہی ہے، عمران خان کی کال پر سب اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان کا بیانیہ ہے ہمارا ملک باہر سے بٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ ضروری ہے کہ قومی سطح پر ملک میں الیکشن ہوں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم عمران خان کے اتحادی ہیں کچھ آزاد لوگ بھی ہیں، طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک اس حکومت میں شامل نہیں، سختی سے ان کو کہا گیا ہے کہ کسی کا بھلا کرسکتے ہیں تو وہ کریں، موٹروے بند نہیں ہوسکتا، کنٹینر لگیں گے تو کرینیں بھی موجود ہیں، اسلام آباد سارا باہر آجائیگا، کے پی سے لوگ پیدل چل کر بھی آجائیں گے، ایبٹ آباد کے لوگ بھی ادھر پہنچ جائیں گے، آزاد کشمیر سے بھی لاکھوں لوگ آرہے ہیں، ماضی میں جتنےدھرنے ہوئے ہیں یہ تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارے مسلح افواج نے سرحدوں کی حفاظت کیساتھ ہر آفت میں کام کیا ہے، عمران خان کیساتھ ہیں، عدلیہ بھی انصاف دے رہا ہے، یہ افتخار چوہدری والی عدالتیں نہیں ہیں، یہ عدالت جاتے ضرور ہیں مگر انھوں نے انصاف تو دینا ہے حکومت کے نہ سیاسی پاؤں نہ اقتصادی پاؤں ہیں، جو استعمال ہونے کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر رو رہے ہیں ان سے خبر لیں، اگلا سیٹ اپ بھی وہی ہوگا جو پاکستان اور مسلمانوں کے لئے بہتر ہوگا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر قتل کے مقدمات ہیں، ان سے ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، ان کو طلب کریں گے، اجلاس بلائیں گے، رانا ثنا اللہ نے فلور پر جو کہا ریکارڈ موجود ہے عدالت لگے گی تو دیا جائیگا،

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ آصف زرداری بہترین سیاستدان ہیں انکے ساتھ گھر اور ذاتی تعلق ہے اور زرداری اس قابل ہیں کہ ان سے تعلق رکھا جائے۔

Comments

- Advertisement -