ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

چیف الیکشن کمشنر کا لگایا ہوا وزیراعلیٰ نہیں چلنے دیں گے، پرویز الہی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا لگایا ہوا وزیراعلیٰ نہیں چلنےدیں گے، الیکشن کمشن کے وزیراعلیٰ کیخلاف سپریم کورٹ جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی سوچ اورنیت جانتے ہیں، الیکشن کمیشن عمران خان کےخلاف روز مقدمامت بنا رہا ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا لگایا ہوا وزیراعلیٰ نہیں چلنے دیں گے، چیف الیکشن کمشنر کے لگائے وزیراعلیٰ کیخلاف سپریم کورٹ جاؤں گا، ہم تو خود اسمبلیاں توڑ کر بیٹھیں ہیں، الیکشن جب ہوں لڑیں گے۔

انھوں نے کہا کہ گجرات میں بہت بڑی آبادی کیلئے بنائے اسپتال میں سامان جارہا تھا، ن لیگ کےغنڈوں نے سامان برباد کیا، ان کے خلاف کیسز ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان سچا لیڈر ہے، جھوٹ نہیں بولتا اور شریف خاندان والے صبح اٹھ کر رات تک جھوٹ بولتے ہیں۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام دے دیے ہیں، عمران خان مشاورت کرتےہیں، وہ غلطی کرتےہیں تو ہم انہیں روکتے ہیں، مخالفین اگر غلطی کرے تو ہم اس غلطی کو روکتے نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں