The news is by your side.

Advertisement

عمران خان جیسی سوچ ہو، تو ملک ترقی کرتا ہے: چوہدری پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز  الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان جیسی سوچ ہو، تب ملک ترقی کرتا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پبلک پالیسی پر تحقیق کے ادارے پلڈیٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکمرانوں کی نیت اورسوچ اچھی ہونی چاہیے، 16بل پاس کر کے تمام اسمبلیوں سے زیادہ قانون سازی کی.

انھوں نے اپنی وزارت اعلیٰ کے زمانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ادویات فری کیں، میٹرک تک تعلیم فری کی، کتابیں اور یونیفام فری تقسیم کیے.

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ محنت اور کوشش سے عوام کے دل جیتے، امن کا قیام،عوام کو سستا ،فوری انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے.

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا: چوہدری شجاعت حسین

خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ بلاول کے ٹرین مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، اس وقت ضروری ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے.

انھوں نے ملکی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے پر اے پی سی بلانے کی ضرورت ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں