تحریک انصاف ایک دودن میں وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کرلے گی: پرویزالہیٰ
The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف ایک دودن میں وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کرلے گی: پرویزالہیٰ

لاہور: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہیٰ‌ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک دودن میں وزیراعلیٰ پنجاب کافیصلہ کرلےگی.

ان خیالات کا اظہارا نھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام “سوال یہ ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےپنجاب میں نمبرز پورے ہیں.

سابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسد قیصر پہلےبھی کے پی میں اسپیکررہ چکے ہیں، امید ہے کہ وہ اچھا کام کریں گے، امید ہے، وہ اسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہوجائیں گے.

اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب نامزد

پرویزالہیٰ نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بارپرامن اور شفاف انتخابات ہوئے، آرٹی ایس شریف برادران کی حکومت ہی نے لیا تھا، اگر سسٹم ناکام ہوا ہے، تو اس کی ناکامی کی تحقیقات ہونی چاہییں.

انھوں نے کہا کہ محموداچکزئی کو ہرانے والا ایم ایم اے کا امیدوار تھا، اب یہ مل کر احتجاج کر رہے ہیں، تو کس کے خلاف کر رہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں‌ تحریک انصاف کے نمبر پورے ہوچکے ہیں، جلد وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ہوجائے گا.

واضح رہے کہ ق لیگ پی ٹی آئی کی وفاق اور صوبے میں اتحاد ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں