ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم اپنے مشیران سے محتاط رہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو اپنے مشیران سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیر اعظم پیغام بھجوایا ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے مشیران سے محتاط رہیں، کیوں کہ وزیر اعظم کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں، تحریک انصاف کی طرف سے اپنے ممبران کو مخصوص چینلز میں نہ جانے دینے پر تشویش ہے، اس سے تحریک انصاف اپنا نکتہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی۔

- Advertisement -

صدر مسلم لیگ (ق) پنجاب کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے جمہوریت کا حسن ہے، مجھے حیرانگی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘کارکنان اٹھو اور ظلم کے بُت گراکر سندھ کے حقوق چھین لو

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چند اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈنیس کے تناظر میں لگائی گئی ہے، سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہاوسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈنیس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں