تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری

لاہور: ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج مقدمے پر حفاظتی ضمانت کے لیے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مقدمے کے میرٹ پر جائے بغیر درخواست گزار کی 6 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے۔

عدالت نے پرویز الہٰی کو ڈپٹی رجسٹرار کو 50 ہزار روپے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی اور قرار دیا کہ سابق وزیر اعلیٰ چھ مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے، اور چھ مئی دن ساڑھے بارہ بجے تک عدالت کا یہ حکم ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ دوسری طرف چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے نے پولیس اور اینٹی کرپشن کے آپریشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، درخواست میں آپریشن روکنے اور چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

راسخ الہٰی نے اپنے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی چھ مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہے، ضمانت کے باوجود ان کے گھر پر آپریشن کیا گیا اور پکڑ دھکڑ کی گٸی، اور خواتین کو ہراساں کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گھر پر چھاپا غیر قانونی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس لیے گھر پر چھاپا مارنے سے روکنے کا حکم دینے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک فیملی ممبران کی گرفتاری روکنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ اس مقدمے کے علاوہ اگر کوئی دوسرا مقدمہ درج ہے تو اس کی تفصیل فراہم کی جائے، درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ حفاظتی ضمانت کی میعاد مکمل ہونے تک پرویز الہٰی کی گرفتاری روکنے کے علاوہ ظہور الہٰی روڈ کو بھی کلیئر کرایا جائے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں