منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

بیرسٹر گوہر کے پاس پی ٹی آئی کا کارڈ ہے یا نہیں؟ پرویز خٹک کا طنز

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے بیرسٹر گوہر علی خان کے بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

پریس کانفرنس میں پرویز خٹک نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو میں نے پی ٹی آئی میں ڈیڑھ سال پہلے شامل کروایا تھا، ان کی عزت کرتا ہوں وہ میرا وکیل بھی رہا ہے لیکن چیئرمین کیلیے کوئی سینئر رہنما لاتے تو اچھا ہوتا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے سوال کرتا ہوں کہ ان کے پاس پارٹی کارڈ بھی ہے یا نہیں؟ میرے خیال میں ان کے پاس پارٹی کارڈ بھی نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی کا نعرہ تھا پارٹی آئین کے مطابق پارٹی چلائیں گے، 2012 انٹرا پارٹی الیکشن نے ایک سال لیا تھا،اس بار تو سب نے تماشا دیکھا یہ سب جعلی الیکشن ہے،  پہلے پارٹی میں شفاف الیکشن کروائے تو جنرل الیکشن کی شفافیت کا سوال کریں۔

متعلقہ: چیئرمین پی ٹی آئی کا فوج کیساتھ محاذ کھولنا غلط تھا، پرویز خٹک

عام انتخابات کے حوالے سے پرویز خٹک نے کہا کہ اس وقت نظر آ رہا ہے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، سپریم کورٹ نے کہا ہے تو الیکشن ضرور ہوں گے، 8 فروری کو بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی الیکشن مشکل ہوگا، حلقہ بندیوں کے 4 ماہ بعد الیکشن ہونے چاہییں۔

18ویں آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، سربراہ پی ٹی آئی کو بھی کہا تھا کہ 18ویں ترمیم ختم نہیں ہو سکتی، یہ خواب ہی رہے گا کوئی 18ویں ترمیم کو ختم نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ 75 سال ہوگئے لیکن ملک میں ہمیں خوشحالی نہ ملی، دنیا ترقی کر رہی ہے اور ہم پیچھے جا رہے ہیں، ملک کا سب سے بڑا کینسر قرضہ ہے جب تک یہ ختم نہیں ہوتا خوشحالی نہیں آ سکتی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ قرضہ لیتے ہیں تو پھر ٹیکس لگانا پڑتا ہے، ان حکمرانوں سے جب چھٹکارہ نہیں پاتے اس وقت تک ترقی نہیں ہو سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں