منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

ضد، انا اور اقتدار کی بھوک آج چیئرمین پی ٹی آئی کو اس مقام پر لے آئی، پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے سابق وزیر اعظم کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

پرویز خٹک نے پانے بیان میں کہا کہ عدالت کا فیصلہ واضح کرتا ہے کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، چوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف قانون ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ قانون کے مطابق فیصلے کرنے کا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے، ہمارا شروع دن سے موقف تھا کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے، ضد، انا اور اقتدار کی بھوک آج ان کو اس مقام پر لے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بھلی پارٹی تھی جس کو بنانے میں ہمیں برسوں لگے، حوس اقتدار میں محض ایک سال کے اندر پارٹی کے ٹکڑے کر دیے گئے، جس جس نے ان پر احسان کیا ان ہی کو رسوا کیا، جس جس نے وزیر اعظم بننے میں مدد کی ان ہی کو رسوا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا بھی تھا پارلیمنٹ کے اندر رہو اور اسمبلیاں مت توڑو مگر کسی کی نہ سنی، اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے، ہمارے غیرت مند اور معصوم نوجوانوں کو ورغلایا گیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ نوجوانوں کو دین اور ٹکٹوں کے لالچ دے کر بے وقوف بنایا گیا، نوجوان یہ مکاریاں اور فریب سمجھ چکے ہیں، نوجوان مزید کسی دلفریب جال میں نہیں آئیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں