تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیردفاع پرویز خٹک کا سیکیورٹی تعلیم کے فروغ پر زور

راولپنڈی: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی سطح پر امن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24ویں آسیان ریجنل فورم کی ڈیفنس یونیورسٹیز کے سربراہان کے فورم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈیفنس یونیورسٹیز،کالجز اورانسٹی ٹیوشن کےسربراہان نے شرکت کی۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں منعقد ہونے والا فورم 4 سے 7 اکتوبر تک پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر دفاع نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فورم سے اہم خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر جنرل محمد سعید نے فورم میں پہنچنے پر وزیر دفاع کا استقبال کیا۔

وزیردفاع نے سیکیورٹی تعلیم (سیکیورٹی اسٹڈیز) میں فروغ، امن، تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی، علاقائی سطح پر فروغ امن کیلئے پرعزم ہے اور اپنے طور پر بھرپور کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں عالمی سطح پرکردار ادا کیا کیونکہ پاکستان تمام تنازعات کا پرامن طور پر حل چاہتا ہے‘۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ہرطرح کی دہشت گردی کےخلاف ہے‘۔

فورم سے ملٹری قائدین اور مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔

Comments

- Advertisement -