site
stats
سندھ

ملک میں تیسری سیاسی قوت کے طور پرابھریں گے، پرویز مشرف

Pervez Musharaf

کراچی : صدر آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سیاسی صورت حال میں تبدیلی کے لیے ملک میں تیسری سیاسی قوت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں.

سابق صدر پرویز مشرف لیاقت آباد میں اپنی جماعت کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میرا گھر ہے کیوں کہ میں ناظم آباد میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ رہا ہوں.

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج ایم کیوایم کے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور اب کراچی میں اے پی ایم ایل کے مزید دفاترکھولے جائیں گے جب کہ آئندہ الیکشن کے لیے میں خود پاکستان آؤں گا اور کراچی سے بھرپور مہم چلاؤں گا.

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ملک میں تیسری سیاسی قوت بن کر ابھرے گی اور ملک میں کرپشن سے پاک اور شفاف سیاست کی بنیاد رکھے گی جس کے لیے تنظیم نو بھرپور طریقے سے جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں نے عوام سے ووٹ لیے لیکن عوام کے لیے کوئی خاص کام نہیں کیا بلکہ شہر کو مسائل کا گڑھ بنادیا جہاں نہ پینے کو صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی علاج معالجے کے لیے اسپتال موجود ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top