سکھر : سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ جلد پاکستان آﺅں گا اور پارٹی کو منظم کر کے تیسری بڑی قوت کہ طور پر سامنے آئیں گے جس کے لیے اچھی شہرت رکھنے والے سیاستدانوں کو بھی اپنے ساتھ ملائیں گے۔
یہ اعلان انہوں نے سکھر کے قریب سانگی میں ورکرز کنوینشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہی اپنے خطاب میں انہوں نے درگاہ لعل شہباز قلندر پر خود کش حملے پر قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روضہ پر خودکش حملہ بدترین دھشت گردی ہے۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا درگاہوں پر حملہ کرنے والا کا کوئی مذہب نہیں ہے دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور دہشت گردوں سے آھنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جلد پاکستان آﺅں گا اور ملک میں سیاسی طور پر تیسری قوت کے طور پر سامنے آئیں کراچی میں ایم کیو ایم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تا ہم ہم اچھے سیاستدانوں کو ساتھ ملا کر نئی جدو جہد کا آغاز کریں گے۔
سابق صدر پرویز مشرف نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان سے باہر دبئی میں موجود ہوں لیکن یہاں بیٹھے رہنے میں سکون نہیں جلد ہی پاکستان آﺅں گا اور پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کروں گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ میرے آنے تک کارکنان پارٹی کو فعال کرنے کی کوششیں تیز کریں اور تنظیمی پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں تا کہ ہماری جماعت ملک میں تیسری طاقت بن کر سامنے آئے گی۔