ڈان لیکس: پرویز رشید اور طارق فاطمی کی قربانی قبول نہیں، شیخ رشید Sheikh Rasheed
The news is by your side.

Advertisement

ڈان لیکس: پرویز رشید اور طارق فاطمی کی قربانی قبول نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سرل المیڈا سے رابطے کے لیے دوست کا فون استعمال کیا، ڈان لیکس کے معاملے پر پرویز رشید اور طارق فاطمی کی قربانی قبول نہیں، قوم کی نظریں اور امیدیں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فوج ریاست اور نواز شریف اپنے خاندان کو محفوظ کرنے کا سوچ رہے ہیں، ڈان لیکس کے معاملے پر طارق فاطمی اور پرویز رشید کی قربانی قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے سرل المیڈا سے رابطے کے لیے اپنی دوست کا فون استعمال کیا اور انہیں اجلاس سے متعلق خبر دی مگر نوازشریف نے اپنی صاحبزادی کو بچانے کے لیے دو لوگوں کو قربان کی جو  کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان قطری خط کی بھینٹ چڑھ گیا ہے اب قوم کی نظریں اور امیدیں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، اس بار نوازشریف کو سیاسی شہید ہونے دیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں