تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

13 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، پرویز الٰہی

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰٗہی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں بھی مل کر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں حکمران الیکشن میں مقابلہ کر لیں، عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’وفاق ہو یا نگراں سیٹ اپ سب کو ایک فکر ہے کہ عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے۔ انتقام کا ایجنڈا رکھنے والے سن لیں عمران خان کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔‘

’پی ڈی ایم جماعتیں بلدیاتی سے لے کر عام انتخابات کے ہر محاذ سے بھاگ رہی ہیں۔ نگراں سیٹ اپ ڈھونڈ ڈھونڈ کر ہمارے اقدامات کو منسوخ کرنے میں لگا ہے۔ نگراں ڈھائی ماہ کے مہمان ہیں ان کے تمام غیر آئینی اقدامات ریکارڈ ہو رہے ہیں۔ جو جو قانون سے تجاوز کر رہا ہے وہ قانون کے شکنجے میں آکر رہے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آزادانہ حملے کر رہے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین کو قید کیا جا رہا ہے، حکومت کی ترجیح امن وامان کا قیام نہیں بلکہ صرف سیاسی انتقام ہے، حکمرانوں کو ملک کی فکر ہے نہ عوام کی ہے۔

پرویز الٰہی نے ان خیالات کا اظہار سابق مشیر وسیم خان بادوزئی اور سابق ایم پی اے چوہدری احسان سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق اراکین اسمبلی عمر عباس ڈھلوں، عمر آفتاب اور علی عباس آغا بھی موجود رہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور امن وامان کے امور پر بات چیت کی گئی۔

Comments

- Advertisement -