بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

تحریک عدم اعتماد پر پرویز الٰہی کا دلچسپ تبصرہ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی اتحادی جماعت کے مرکزی رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہےکچھ تونکلےگا۔

پرویزالٰہی سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا بھی وزیراعظم کو گھبرانا نہیں ہےکا پیغام ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وزیراعظم عمران خان بالکل بھی گھبرائےہوئےنہیں ہیں۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنےکے بعد پہلا ابالا آتا ہے پہلاابالاآجائےپھرآپ کوبتائیں گے۔

- Advertisement -

صحافی نے پوچھا کہ کیا تحریک عدم اعتمادمیں سےکچھ نکلے گا؟ تو انہوں نے جواب کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہےکچھ تو نکلےگا البتہ آئندہ 48گھنٹے سے متعلق مولانافضل الرحمان ہی بتا سکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سےملاقات میں عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی عمران خان نےمہنگائی کی روک تھام کیلئےاچھےاقدامات کیےہیں پیٹرول کی قیمت میں کمی سےفائدہ ہوگا،بجلی کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں