تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’ملک کیلیے سب کو عمران خان بننا ہوگا‘

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک کی خاطر سب کو عمران خان بننا ہوگا۔

ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کو اس وقت تک آزادی نہیں ملے گی جب تک چوروں سے نجات نہیں ملتی، عمران خان نے اس ملک کے لیے لڑائی کی ہے۔

پرویز خٹک نے کہا: ’ملک میں انصاف دیکھنا چاہتے ہیں تو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ عمران خان کی 26 سالہ محنت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت عمران خان کی حکومت کو ہٹایا گیا، انہوں نے قانون سازی کر کے نیب کو ختم کر دیا۔

جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والوں کے پیٹ سے لوٹا گیا پیسہ نکالیں گے، تعلیم یافتہ بچے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments

- Advertisement -