جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

سابق صدر پرویز مشرف جان لیوا مرض میں مبتلا ہو گئے، میڈیکل رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ایک جان لیوا مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں، ان کی تازہ میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو ایک جان لیوا بیماری کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کے تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو "امیلوئی ڈوسس” نامی خطرناک بیماری لاحق ہے۔

[bs-quote quote=”پرویز مشرف کا علاج برطانیہ کے 2 معروف اسپتالوں کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرف کا روزانہ کی بنیاد پر علاج نہ ہونے سے جان کا خطرہ ہوتا ہے، پرویز مشرف دل اور بلڈ پریشر کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کا علاج برطانیہ کے 2 معروف اسپتالوں کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق صدر کا علاج اور تھراپی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر ایک سال جاری رہے گا۔

پرویز مشرف کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ سے تصدیق کرائی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق مشرف کو لا حق بیماری ایک جان لیوا بیماری ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  مشرف عدالتوں کےحکم سےباہرنہیں گئے،انہیں بھیجنے کافیصلہ اس وقت کی حکومت نے کیا، چیف جسٹس


خیال رہے کہ Amyloidosis ایک کم یاب اور خطر ناک مرض ہے جو جسم کے اعضا اور ٹشوز میں امیلوئیڈ نامی ناقص پروٹین کی پیداوار سے لاحق ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اعضا اور ٹشوز درست طور پر کام نہیں کر پاتے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل این آر او کیس میں چیف جسٹس کے سامنے پرویز مشرف کی طبی رپورٹ پیش کی گئی تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے مریض تو پاکستان میں بھی بہت ہوں گے، وہ وطن واپس آئیں، گرفتار نہیں کیا جائے گا، پاکستان آ کر وہ درخواست دیں کہ ان کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں