جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

بھارت کچھ کرے توسہی اس کو صحیح سبق سکھایا جائے گا‘ پرویز مشرف

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دلیراورلڑنے میں ماہرہے، کاغذی شیرباتیں بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف نے اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کوپہلے بھی چیلنج کیا اوراسے بھاگنا پڑا۔

پرویزمشرف نے کہا کہ بھارت جان لے ہماری فوج بہادراورتجربہ کار ہے، پاک فوج دلیراورلڑنے میں ماہرہے، کاغذی شیرباتیں بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پرحملے کے بعد بھارت اپنی تمام فوج سرحدوں پرلے آیا تھا، 10ماہ تک ہم ان کے سامنے کھڑے رہے، بھارت دم دبا کربھاگ گیا۔

سابق صدر نے کہا کہ بھارت کچھ کرے تو سہی اس کو صحیح سبق سکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد پیش کرکے مودی سیاسی فوائد اٹھانا چاہتا ہے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ ہم دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں، بھارت نہیں، ہمیں سوچ سمجھ کر ڈپلومیسی میں قدم آگے بڑھنا چاہیے، بھارت ہمیں کمزورکرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔

پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا: بھارتی آرمی چیف دھمکیوں‌ پر اتر آئے

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

وپن راوت کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں‌ چل سکتے، بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

جنگ کے لیے تیار ہیں، لیکن امن کی طرف چلنا چاہتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

بعدازاں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں