The news is by your side.

سابق صدرپرویزمشرف کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

کراچی: سابق صدرپرویزمشرف کی طبیعت آج پھرناساز ہوگئی، ڈاکٹرزنے گھرپرمعائنہ کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کے مطابق آج صبح ان کی طبیعت بگڑگئی توان کی ڈاکٹرزکی ٹیم سے رابطہ کیا گیا۔

ڈاکٹرزکی ٹیم نے پرویز مشرف کے گھر پہنچ کران کا معائنہ کیااوران کی حالت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فی الفوراسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹروں کےمشورے پرسابق صدرپرویزمشرف کو فوری طورپرپی این ایس شفاء اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

چند روز قبل بھی سابق صدر کوناسازی طبع کی بنا پر ڈاکٹروں نے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کیے گئے تھے، پرویز مشرف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں