سابق صدرپرویزمشرف کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل -
The news is by your side.

Advertisement

سابق صدرپرویزمشرف کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سینے میں تکلیف کی شکایت کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ملٹری جنرل کراچی میں اپنی رہائش گاہ پرموجود تھے کہ انہیں سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی۔

جنرل پرویز مشرف کو فی الفور سخت سیکیورٹی کے حصارمیں پی این ایس شفا اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال نے ماہرڈاکٹروں کی ٹیم کو سابق صدرکے معائنے کے لئے طلب کیا ہے جنہوں نے ابتدائی معائنے کے بعد کئی اقسام کی میڈیکل ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق صدرکی طبعیت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے، 2014 میں بھی انہیں عین عدالت میں پیشی والے دن راولپنڈی میں واقع امراضِ قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی دن زیرِعلاج رہے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں