ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ریلیف دینے والے جیل اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں ، پرویز رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے کہا ریلیف دینے والے جیل اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں، آنے والے دنوں میں ن لیگ جلسے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عوام کوسہولت اورریلیف دینے والے گرفتار ہیں، ریلیف دینے والے جیل اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں۔

،پرویزرشید کا کہنا تھا بجٹ کے وقت ریلیف دیتے ہیں حکومت نےمہنگائی کردی، نواز شریف نے میگا پراجیکٹس، موٹر وے، بجلی کے کارخانے بنائے، خان صاحب 10 سال کے قرضوں کا حساب لینا چاہتے ہیں، یاد رکھیں بجلی کا بحران اسی عرصے کی سرمایہ کاری سے حل ہوا۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا 10 سال میں لوٹ مار ہوتی تومعیشت تیز رفتار ترقی نہ کر رہی ہوتی، عبدالحفیظ شیخ بھی اس دوران وزیرخارجہ رہے،کیاوہ بھی شریک مجرم ہیں، وزیر ریلوے نے شادی ٹرین چلائی تھی، اب ٹرین کاپتہ ہےنہ شادی کا۔

ان کا کہنا تھا آنے والے دنوں می مسلم لیگ مزید احتجاجی جلسے کرے گی، مریم نواز اور شہباز شریف خطاب کریں گے جبکہ اپوزیشن مشترکہ احتجاج بھی کرے گی۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے، مریم یا حمزہ کے پاس نہیں: پرویز رشید

یاد رہے چند روز قبل پرویز رشید نے کہا تھا نواز شریف ایک بار نہیں تین بار جیل کاٹ چکے ہیں، جب وہ ملک آئے تو انھیں زبردستی ملک بدر کر دیا گیا، ن لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہی ہے، مریم نواز یا حمزہ شہباز کے پاس نہیں، مجھ سمیت ہر لیڈر پارٹی کا کارکن ہے، لیڈر صرف نواز شریف ہے۔

اس سے قبل پرویز رشید نے کہا تھا کہ مریم نواز سیاسی کارکن ہیں، سیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں، لیکن انتخابی سیاست میں قانونی پیچیدگی کے باعث ابھی حصہ نہیں لے سکتیں، قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں