اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشتگرد نہ تو مسلمان ہیں نہ انسان، بڈھ بیر حملے کے شواہد افغان حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے۔
پی آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز شید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے ہمسایہ ملک بھی کردار ادا کرے۔
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کا پورے ملک میں پیچھا کررہے ہیں اورپاکستان نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کو تحفظ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہمدردوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمسایہ ملکوں کا تعان بھی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بڈھ ہر حملے کے شواہد افغان حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے۔
افغان حکومت نے بھی دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے،پرویز رشید نے کہا کہ افغان حکومت نے بھی دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی انتخابی مہم کی کبھی شکایت نہیں کی جبکہ ضابطہ اخلاق کی پابندی تمام سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے کبھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے عمران خان کے احکامات کے پابند ہیں۔