بدعنوانی میں ملوث افراد پرانتخابات میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیئے، پرویز رشید jit
The news is by your side.

Advertisement

بدعنوان افراد پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیے، پرویز رشید

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے تاہم ملک توڑنا بدعنوانی سے بہت بڑا جرم ہے۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کی سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے اور ملک میں آج بھی بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہے لیکن ملک توڑنا سب سے بڑا جرم ہے اور وقت آگیا ہے کہ ملک توڑنے اور آئین سے کھیلنے والوں کا بھی احتساب کیا جائے۔

پرویز رشید نے پاناما جے آئی ٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جےآئی ٹی سربراہ کے کزن کے اکاؤنٹ میں 49 ہزار پاؤنڈ منتقل ہوئے جب کہ ان کی فرم نقصان میں جا رہی تھی اور کوئی اس فرم سے کام لینے کو تیار نہیں تھا چنانچہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہزاروں پاؤنڈ کیوں اڑائے گئے؟

انہوں نے کہا کہ جےآئی ٹی نے رحمان ملک کےالزامات کو بھی رد کیا ہے دیکھنا ہے یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے تاہم میری ناقص رائے میں احتساب انتخاب کے ذریعے ہونا چاہیے کیوں کہ عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے چنانچہ وزیراعظم بننے کے خواہش مند کو اگلے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں