پشاور: 5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین سے اپ گریڈیشن کے لیے دستاویز طلب کرلی گئیں اور آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اسسٹنٹ لائن مین، لائن مین ون اور لائن مین ٹو کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کر لیا۔
Employees to get promotion in THIS department
اس سلسلے میں پیسکو سرکل پشاور نے اہل ملازمین سے مطلوبہ ریکارڈ جمع کرانے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ اپ گریڈیشن کے لیے صرف وہی ملازمین اہل ہوں گے جنہوں نے کم از کم پانچ سالہ سروس مکمل کر رکھی ہو۔
اہل ملازمین کو اپنی سالانہ خفیہ رپورٹس (اے سی آرز)، مکمل سروس ریکارڈ، فٹنس سرٹیفکیٹ، محکمانہ کلیئرنس، آڈٹ کلیئرنس اور انضباطی کلیئرنس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیسکو نے واضح کیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے، جبکہ نامکمل یا تاخیر سے جمع کرائی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
کمپنی نے تمام اہل ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تمام ضروری دستاویزات مکمل کرکے جمع کرائیں تاکہ اپ گریڈیشن کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔


