پشاور ائیرپورٹ پرندوں کے تدارک کے لیے اقدامات

ڈی جی سی اے اے کی ہدات پر فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
ائیرپورٹ مینجر نے ڈپٹی کمشنر پشاور ، کینٹو نمنٹ ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کو خط لکھے جس میں ائیرپورٹ کے اطراف میں موجود ریستوران اور دکانوں میں کریک ڈاؤن کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں ائیرپورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ پشاور ائیرپورٹ پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں کئی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ایئرپورٹ کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بن رہے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پرندے ٹکرانے سے جہاز اور مسافروں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں پرندوں کے ٹکرانے سے جہازوں کی مرمت پر اٹھنے والے اخراجات ناقابل برداشت ہوگئے ہیں۔