پشاورمیں چوہوں نےناک میں دم کردیا، ضلع کےبعد کنٹونمنٹ انتظامیہ نےبھی چوہےمارنے پرانعام رکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے نائب صدر نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کو ایک چوہا مارنے پر تین سو روپے انعام دیا جائے گا جبکہ بڑے اور خطرناک چوہے مارنے والوں کو بھاری رقم بطور انعام دی جائے گی ۔
ملازمت کیلئےجوتیاں چٹخانے کی ضرورت نہیں،خیبرپختونخوا کی حکومت نے جوتیاں پٹخنے پرمعاوضہ مقررکردیا، دہشتگردی سے چورخیبرپختونخوا کی حکومت نے چوہوں کی ہلاکت پر بھی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
صوبےبھرمیں دندناتے چوہوں کےفی کس سرکی قیمت پچیس روپےاور ضلعی انتطامیہ نےتین سو روپےمقررکردی۔
پشاورکی ضلعی انتظامیہ چوہاگردی کے آگے تاحال بے بس ہے حسن گڑھی میں دوسالہ اقصی کوچوہےنےکاٹ لیا ، تبدیلی کے دعویداروں نے چوہامارمہم میں معاوضہ مقررکرکے کچھ تو تبدیل کرہی دیا ہے۔