وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس طرح کے حالات ہو گئے ہیں اس میں ضرب عضب جیسا آپریشن کرنے کیلئے اتفاق رائےکی ضرورت ہے امید ہے وزیراعظم ضرب عضب جیسے آپریشن کیلئےکوئی قدم اٹھائیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کا فیصلہ کرے گی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی ہی ایسے فیصلے لینےکا مجاز فورم ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ اےپی ایس سانحہ سے کم سانحہ نہیں جو پشاور میں واقعہ ہوا آرمی پبلک اسکول سانحہ کے وقت بھی تمام سیاستدان اکٹھے ہوئے تھے اس وقت قوم کو تمام تر اختلافات کے باوجود اتفاق رائےکی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضرب عضب جیسا آپریشن کرنے کیلئے اتفاق رائےکی ضرورت ہے امید ہے وزیراعظم ضرب عضب جیسے آپریشن کیلئےکوئی قدم اٹھائیں گے۔